اردن میں لگ بھگ چھ سال سے اسرائیلی محاصرے میں گھرے اہل غزہ کی مدد کے لیے امدادی قافلے ’’انصار‘‘ کے بعد ’’انصار 2‘‘ کو غزہ روانہ کرنےکی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
اردن کی معروف قومی اور کاروباری شخصیات محاصرہ توڑنےکے لیے قافلے کے ہمراہ غزہ پہنچیں گی۔
امدادی قافلے کا انتظام کرنے والی تنظیم ’’شہ رگ‘‘ کےسربراہ انجینئر وائل السفا کا کہنا ہے کہ تنظیم قافلے کی غزہ رسائی کے لیے مصری اعلی حکام سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہے، قافلہ عمان سے عقبہ اور پھر وہاں سے مصری بندر گاہ نویبع سے ہوتا ہوا غزہ داخل ہو گا۔
تنظیم کے سربراہ نے بتایا کہ قافلے کے ہمراہ امدادی اشیا بالخصوص میڈیکل کا سامان اہل غزہ کے لیے بھیجا جائے گا۔