• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل سے مذاکرات مفاہمت سے فرار کی کوشش ہے:اسلامی جہاد

منگل 10-01-2012
in فلسطین
0
plf israel_escape_talks
0
SHARES
0
VIEWS

plf israel_escape_talks

فلسطین کی ایک بڑی سیاسی اور عسکری تنظیم اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ اُردن میں دوبارہ مذاکرات شروع کرنے فلسطینیوں کے حقوق پر سودے بازی سے تعبیر کیا ہے۔

 

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع جیسے جنگی جرائم سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسے میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی حمایت صہیونی ریاست کو جنگی جرائم جاری رکھنے کے لیے "کلین چِٹ” دینےکے مترادف ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد نے میڈیا کوجاری ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا عمل فوری طور پر روکنے اور مفاہمت کے لیے قوم سے رجوع کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کی صف بندی کی ضرورت ہے، لیکن صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات شروع کر کے مفاہمت کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جار ہی ہے۔
بیان میں اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ مذٓاکرات قومی سیاسی جماعتوں اور تمام نمائندہ دھڑوں کے اجماع کی خلاف ورزی ہے۔ اس وقت فلسطینی عوام کو مفاہمت کے حوال سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ اگر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رہا تو قوم کی ان تمام امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات امریکا کے ایجنڈے کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی منشاء ہی یہ ہے کہ وہ ہرقیمت پر فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ اور فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ہاتھ کا کھلونا بن رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.