• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈان کا لیبیا کومسلح افواج کی تشکیل میں معاونت کا اعلان

پیر 09-01-2012
in عالمی خبریں
0
plf sudan_announce
0
SHARES
0
VIEWS

plf sudan_announce

عرب ملک سوڈان کے صدرعمرحسن البشیر نے کہا ہے کہ وہ شورش زدہ لیبیا میں موجودہ نگراں حکومت کو باضابطہ طور پر فوج کی تشکیل میں مدد فراہم کریں گے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کو فوج میں شامل کرنے کے ماہر ہیں اور لیبیا کی نئی حکومت کے ساتھ بھی مختلف مسلح گروپوں کو فوج میں مدغم کرانے میں اس کی مدد کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوڈانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے طرابلس کو فوج کے ادارےکی ازسر نوتشکیل کے لیے اپنی فنی اور مالی ہرقسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہمیں درجنوں جنگجو گروپوں کو فوج میں شامل کرنے کا تجربہ ہے اور ہم اسی تجربے کی بنا پر لیبیا میں فوج کی تشکیل میں مدد فراہم کریں گے۔
سوڈانی صدر کا کہنا تھا کہ خرطوم نے لیبیا کی حکومت کو یہ پیشکش بھی کی تھی کہ جنوبی لیبیا کی حدود میں کرنل قذافی کے حامی عناصر اور انقلابی فوج کے درمیان لڑائی کےدوران سوڈانی فوج کے ذریعے مدد کی پیشکش بھی کی تھی تاہم طرابلس حکومت نے ہماری اس پیشکش سےانکار کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ لیبیا میں سابق مد آہن اور مقتول لیڈر کرنل معمرقذافی کا تختہ الٹنے میں باغیوں کی مدد کے لیے درجنوں مختلف جنگجو گروپوں نے معاونت کی تھی۔ ملک میں جنگ کے خاتمےکے بعد یہ جنگجو گروپ اب نئی حکومت کے لیے ایک خطرہ ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ ان جنگجو گروپوں کو باضابطہ طور پر ایک فوج میں ضم کرے۔
گذشتہ ہفتے لیبیا کی قومی عبوری کونسل”این ٹی سی” کے چیئرمین مصطفیٰ عبدالجلیل نےایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر ملک میں مختلف جنگجو گروپ آپس میں لڑتے رہے تو لیبیا خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.