• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول حقیقی خطرے سے دوچار، عالم اسلام فوری مدد کو پہنچیں: ھنیہ

ہفتہ 31-12-2011
in فلسطین
0
plf haniyya_speech
0
SHARES
0
VIEWS

plf haniyya_speech

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے دورہ خرطوم میں سوڈان کے صدر عمرالبشیر کےساتھ ملاقات کی ہے۔اپنے اس دورے کے دوران اسماعیل ھنیہ نے سوڈانی صدر کوغزہ کی ابتر معاشی صورت حال اور اسرائیل مظالم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عمرالبشیر کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ "سوڈان ہمیشہ ان ممالک کی فہرست میں رہا ہے جو فلسطینیوں کی بے لوث مدد اور حمایت کرتے رہے ہیں۔ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو پانچ سال گذر چکے ہیں اور اسرائیل نے شہر کے تمام بری، بحری اور فضائی راستے بند کر رکھے ہیں۔ ایسے مشکل حالات میں سوڈان نے بڑھ چڑھ کر محصورین غزہ کی مدد کی ہے، جسے غزہ کےعوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر عمر البشیر کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں غزہ کے علاوہ بیت المقدس اور قبلہ اول کو درپیش خطرات پربھی تفصیل سےتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ہمارے اور سوڈانی حکام کے درمیان قبلہ اول اور بیت المقدس کے بارے میں موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے تمام عالم اسلام اورعرب ممالک پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کو درپیش خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیارکریں۔
ان کا کہنا تھاکہ بیت المقدس کو بچانے کے لیے اہالیان القدس کی مدد ضروری ہے۔ عالم اسلام کو چاہیےکہ وہ بیت المقدس کے باشندوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ گذشتہ پانچ سال سے بیرونی دورے پر نہیں جا سکے ہیں۔ اس سال عرب میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد ان کے بیرون ملک دورے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ وہ ان دنوں مختلف عرب ممالک کے دوروں پر ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.