اسرائیلی آرمی چیف جنرل بینٹی گانٹس نے اسرائیل کے موجودہ حالات کو سنہ 1967ء کی مانند قرار دے دیا۔ صہیونی چیف آف جنرل سٹاف کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اسلامی پسند جماعتوں کی کامیابی نے اسرائیل کو واپس سنہ67ء کے حالات کی جانب دھکیل دیا ہے۔
اسرائیلی علاقے ’بارطوفیا‘ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے بینی گانٹس کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں اسرائیل کے لیے سنہ 1967ء جیسےحالات پیدا کر دیے ہیں۔ ان کے بہ قول بہار عرب اس وقت خطے کی ایک زور آور قوت بن چکی ہے۔
گانٹس نے کہا کہ عالمی سیاست کو عرب ممالک کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے مزید برآں انہوں نے اسرائیل پر بھی زور دیا کہ وہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری تیاری کرے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ دائیں بازو کے ان صہیونی آبادکاروں کا مواخذہ کریں جو القدس اور مغربی کنارے میں مسلمانوں اور ان کی املاک پر حملے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔