اسرائیلی بری فوج نے ٹینکوں کے ذریعے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے شمال اور مشرق میں دو الگ الگ مقامات پر گولہ باری کی ہے، تاہم دونوں مقامات سے کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس اور شمالی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے جمعہ کو علی الصباح مارٹرگنوں کےذریعے بلا اشتعال فائرنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق خان یونس شہرمیں نیو عبسان کے مقام دو گولے داغے، جس میں ایک فلسطینی گروہ کونشانہ بنایا گیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطٓلاع موصول نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب فلسطینی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان ادھم ابو سلیمہ نے بتایا کہ غزہ کے شمال میں جبل الکاشف کے مقام پرگولہ باری کی گئی ہے۔ دونوں مقامات پر ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

