• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"یو این” میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی قرارداد منظور،او آئی سی کا خیر مقدم

جمعہ 23-12-2011
in فلسطین
0
plf approved
0
SHARES
0
VIEWS

plf approved

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی ایک قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ منظورکر لی گئی ہے۔ دوسری جانب عالم اسلام کی نمائندہ "اسلامی تعاون تنظیم” او آئی سی” نے قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز نیویارک میں جنرل اسمبلی کے جلاس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 182 ممالک نے رائے دی اور یوں یہ قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ منظوری کر لی گئی ہے۔
ادھر دوسری جانب "اوآئی سی” کے سیکرٹری جنرل پروفیسراکمل الدین احسان اوگلو نے جدہ میں تنظیم کے دفترسے جاری ایک بیان میں یواین میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی قرارداد کی منظوری صرف کسی ایک ملک کا گروپ کی کاوشوں کا نتیجہ نہیں بلکہ پورے عالم اسلام اور عالم عرب سمیت کئی بڑی انسانی حقوق کی تنظیموں کی مساعی کا ثمر ہے۔ اس قرارداد کے بعد مسئلہ فلسطین ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سرفہرست آ گیا ہے۔
اب اس کے بعد اقوام متحدہ کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے حق خود ارادیت کی قرارداد کے مطابق انہیں منصفانہ حقوق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔
او آئی سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے جائز اور منصفانہ حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی بعض تنظیموں نے فلسطینی ریاست کو مستقل رکنیت دے دی ہے۔ اس کے بعد جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو بھی چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کی درخواست پران کے لیے آزاد وطن کا جلد ازجلد اعلان کرے۔
پروفیسر اکمل الدین اوگلو نے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی فورمز پر سفارتی میدان میں کردار ادا کرنے والے عرب، مسلمان اور دیگر ممالک کی مساعی کو سراہا اور جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی قرارداد کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.