مصری حکام نے غزہ کی مصر سے محلق گیارہ کلومیٹر سرحد پر قائم واحد راہداری کو بند کر دیا جہاں سے اب کسی فلسطینی کو مصر داخل ہونے یا واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصری حکام نے یہ فیصلہ فلسطینی حکام کی جانب سے مسافروں کو لانے لیجانے والی بس کمپنی کو تبدیل کرنے پر احتجاجا کیا۔
سرحدات اور کراسنگز کی بنائی گئی جنرل کمیٹی نے مسافروں کو غزہ سے مصر لجانے والی بسوں کی ’’غزہ کمپنی‘‘ کو تبدیل کر دیا جس کے بعد کراسنگ کی مصری انتظامیہ نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور ’’غزہ کمپنی‘‘ کو دوبارہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی حکام کو اچانک بتایا گیا کہ مصریوں نے ان کی بسوں کو مصر داخل ہونے سے روک دیا ہے جس کی وجہ بس کی کمپنی بدلنا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آج غزہ سے کوئی مسافر مصر نہیں جا سکے گا تاہم اس مشکل پر قابو پانے کے لیے کام جاری ہے۔