قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے صہیونی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسجد اقصی کی قریب واقع مسلمانوں کی دو بستیوں پر حملہ کردیا۔ صہیونی بلڈوزروں نے موقع پر پہنچنتے ہی فلسطینیوں کے گھروں کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا۔
قبلہ اول کی نواحی فلسطینی کالونی الصوانہ کے مکینوں نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی فورسز کی نگرانی میں علاقے کا گھیراؤ کر لیا اور پھر بلڈوزروں نے انہدامی کارروائی شروع کر دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ القدس کی بلدیہ کے عملے کے افراد اور بلدیہ کے انجینئرز اس علاقے کا دورہ کر رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ فلسطینی شہریوں کی اراضی پر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کے جنوب میں واقع سلوان گاؤں پر بھی دھاوا بولا اور کالونی میں لگے خیموں پر قبضہ کر لیا، واضح رہے کہ فلسطینی زیر ملکیت ان خیموں کو گرا کر بلدیہ اس یہودیوں کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔