فلسطینی سیاسی اورمذہبی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی کامیاب ڈیل پرعالمی سطح پر مبارک کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مصرکی سب سے بڑی مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹرمحمد بدیع نے ٹیلیفون کر کے غزہ میں حماس کے رہ نما اور وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو مبارک باد دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمد بدیع نے پیر کے روز اسماعیل ھنیہ کو فون کیا۔ ٹیلی فون پر فلسطین کی موجودہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اخوان المسلمون کے مُرشد عام نے فلسطینی جماعتوں کےدرمیان مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔