فلسطین کی ایک بڑی منظم مذہبی سیاسی جماعت اور صہیونی قبضےکےخلاف سرگرم تنظیم”اسلامی جہاد” نے تمام فلسطینی مجاہدین اورعوام سے اپیل کی ہے کہ محمد طوطح اور سابق وزیرخالد ابوعرفہ کی فلسطین القدس بدری کے اسرائیلی فیصلے کے سامنے انسانی ڈھال بن جائیں اور انہیں کی شہر بدری رکوا دیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے مرکزی رہ نما خضرعدنان نے بالعموم تمام فلسطینی شہریوں بالخصوص القدس کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے دو بھائیوں خالد ابو عرفہ اور محمد طوطح کی شہربدری روکنے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور اسرائیل کو ایسا کرنے سے روک دیں۔
خیال رہے کہ دونوں فلسطینی رہ نما محمد طوطح اورخالد ابوعرفہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ہیں۔ سنہ 2006ء کے پارلیمانی انتخابات میں انہوں نےالقدس سے حماس کے سیاسی شعبے اصلاح و تبدیلی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور القدس سے وہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان منتخب ہو گئے تھے۔ اسی انتقام کے تحت اسرائیل کی ایک عدالت نےدوسال پیشترحماس کے دو دیگر رہ نماؤں سمیت ان کی القدس بدری کے نوٹسزجاری کیے۔
انہوں نےاسرائیلی عدالت کےفیصلے کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا۔ اس سال ایک مرتبہ پھر قابض صہیونی عدالت نےانہیں القدس بدری کا نوٹس جاری کیا۔
فلسطینی جہادی تنظیم کے رہ نُما نے کہا کہ خالد ابوعرفہ اوردیگر رہ نماؤںکی شہر بدری راستہ روکنے واحد راستہ یہی ہے کہ تمام فلسطینی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے انسانی ڈھال بنائیں تاکہ القدس کی سرکردہ شخصیات کی شہر بدری کا راستہ روکا جا سکے۔