اسرائیل نے ایک ماہ قبل فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ کیے گئے قیدیوں کے تبادلے کےایک سمجھوتے کے دوسرے مرحلے کے لیے فلسطینی اسیران کی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔ اس دوسرے مرحلے میں اسرائیل فلسطین کے 550 اسیران کو رہا کرے گا۔
اسرائیلی ریڈیو نے سیکیورٹی اور فوجی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جیل حکام نے انٹیلی جنس اداروں اور حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق مختلف جیلوں سے حماس کی فہرست کے مطابق اسیران کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان تبادلہ اسیران کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعمل درآمد 18 دسمبرکو ممکن ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں کی جانے والی تیاریوں سے ایسے لگتا ہے کہ اسرائیل پرسوں گیارہ دسمبر بروز اتوار کو فلسطینی اسیران کو رہا کرنا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ دوماہ قبل حماس اوراسرائیل کے مابین ایک قیدیوں کے ایک سمجھوتے کے تحت حماس نےاپنے ہاں ایک اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں ایک ہزارستائیس فلسطینی اسیران کی رہائی کا معاہدہ طے پا یا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے ساڑھے تین سو فلسطینی رہا کر دیے گئے تھے۔