قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مار کارووائیوں کے دوران ایک درجن فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
حراست میں لیے جانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما ڈاکٹرمحمد غزال اور عوامی محاذ کے یوسف عبدالحق بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے نابلس کے شمالی پہاڑی علاقے میں "التیتی” پُل کے قریب سے موئید اور اسید حسیبا نامی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں اسی علاقےسے ایک ترپن سالہ ٹیچر سمیر الاسطہ اور سمیح علیوی کو حراست میں لے لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے نماز فجر کے بعد سے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران شہریوں کےگھروں میں گھس کر صہیونی فوجی قیمتی سامان اور اشیائے کمپیوٹر بھی اٹھا کر لے گئے۔