• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر۔ اسرائیل گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،اسرائیل کو گیس کی ترسیل بند

پیر 28-11-2011
in فلسطین
0
plf gas
0
SHARES
0
VIEWS

plf gas

مصری پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے پیرکو علی الصباح العریش شہر کے مغرب میں مزار کے مقام پر اسرائیل کے لیے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیل کوگیس کی ترسیل رُک گئی ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جزیرہ نماء سینا میں سیکیورٹی حکام کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے وقت العریش کے مغرب میں مزار کے مقام پر گیس پائپ لائن میں دو زور دار دھماکے ہوئے جس کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔
سیکیورٹی حکام نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے آگ کے کم سے کم چالیس میٹر شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔ دھماکوں کے فوری بعد سیکیورٹی حکام اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور طویل کوششوں کے بعد پائپ لائن کو لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد مقامی شہریوں نے کچھ نقاب پوش افراد کو وہاں سے فرار ہوتے دیکھا ہے تاہم انہوں نے اپنے چہرے کپڑوں میں لپیٹ رکھے تھے جس ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سال مصرمیں صدر حسنی مبارک کےخلاف برپا ہونے والے انقلاب کے بعد اب تک مصر اور اسرائیل کےدرمیان گیس پائپ لائن نو دفعہ تباہ ہو چکی ہے۔ کوئی ڈیڑھ ماہ پیشتر اسی شہرمیں گیس پائپ لائن پر ہونے والے حملوں کے بعد مصرنے بھاری لاگت سے متاثرہ حصے کی مرمت کی تھی۔ اسرائیل ان حملوں کو مصری انقلابیوں کی سازش قرار دے رہا ہے۔ صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں جمع لاکھوں افراد کئی مرتبہ اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں اور وہی لوگ مصری گیس کو اسرائیل کو فراہمی کے خلاف ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.