قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ مہم جاری رکھتے ہوئے مزید سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو گرفتار کیے جانے والے افراد پر شبہ تھا کہ وہ صہیونی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر پتھراؤ کے الزام میں بچوں اور نوجوانوں کو گرفتار کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا اسرائیلی فوج کا معمول بن چکا ہے۔ قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز مختلف حیلوں بہانوں سے فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرتی رہتی ہے۔ اب بھی چار ہزار کے لگ بھی قیدی اسرائیلی جیلوں میں مقید ہیں۔