• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عرب اقوام کی بیداری نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے: ھنیہ

جمعرات 24-11-2011
in فلسطین
0
plf arab
0
SHARES
0
VIEWS

plf arab

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ عرب اقوام کی بیداری اور فلسطینیوں کے بارے میں عالمی سطح پر مثبت سمت بدلتے موقف نے قابض اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں حماس اور فتح کی قیادت اس لیے جمع ہے تاکہ ملک میں کسی بڑے اور وسیع اتحاد کے لیے راہ نکالی جائے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار محصورین غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے عالمی قافلے”بہار حریت” کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں بڑھتا رجحان اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ عالمی سطح پر بیداری کی لہریں بالخصوص عرب ممالک میں اٹھنے والی بیداری کی تحریکوں نے نہ صرف اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے کہ بلکہ فلسطینیوں کو زندگی کا ایک نیا ولولہ بھی دیا ہے۔
وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے دنیا کے چالیس ممالک سے آئے یکجہتی وفد کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور ان سے مطالبہ کیا ک وہ اپنے اپنے ممالک میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے جدو جہد تیز کریں اور اسرائیل کی فلسطین میں جاری ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔
وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کہہ رہے تھے کہ دنیا بھرمیں مظلوم قوموں کے حوالے سے مثبت تبدیلی سامنے آ رہی ہے خاص طور سے یہ تبدیلی مظلوم فلسطینی عوام کے حوالے سے دیکھی گئی۔ اسرائیل اس وقت فلسطینیوں کے حوالے سے بڑھتی حمایت کو دیکھ کرسخت پریشان ہے۔ اپنی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے صہیونی ریاست غزہ کی پٹی کا نہ صرف محاصرہ کیے ہوئے ہے بلکہ مسلسل بمباری کر کے اپنے انتقام کی آگ بجھانا چاہتا ہے۔
اس وقت عالمی امدادی اور یکجہتی قافلوں کی کامیابی اور اسرائیل کی پریشانی ایک یہ بھی ہے کہ صہیونی ان قافلوں کو سیاسی اور ذرائع ابلاغ کی سطح پر بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ جس نے اسرائیل کی پریشانی میں اور اضافہ کر دیا ہے۔
اس موقع پر یورپ اور عرب ممالک سے آئے یکجہتی وفد کی سرکردہ شخصیات نے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے خیرمقدم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں مسئلہ فلسطین کو اجاگرکرنے اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔ وفد میں برطانیہ کے سابق وزیرکلیرچورٹ سمیت کئی دیگر غیرملکی سرکردہ شخصیات شریک تھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.