اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بری، فضائی اور بحری تازہ حملوں کے بعد صہیونی حکام نے غزہ سے راکٹ حملوں کے خوف سے اپنی آبادیوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ اسرائیلی داخلی محاذ کے امور کے وزیر مٹان فلنائی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے برسائے جانے والے راکٹوں سے اپنی آبادیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امسال ستمبر سے غزہ کے مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلنائی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت سنہ 2012ء کی تیسری چوتھائی میں غزہ کے اطراف پندرہ کلومیٹر کی حدود میں واقع تمام بستیوں میں حفاظتی اقدامات مکمل کر لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بتدریج پٹی سے چالیس کلومیٹر کی مسافت میں واقع آبادیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔
اسرائیلی محکمہ داخلی کی جانب منعقد ایک تقریب کے دوران اسرائیلی وزیر نے اسرائیلی جوابی کارروائی کے طاقت بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔