القدس کی اسرائیلی عدالت نے ’’القدس چینل‘‘ میں کام کرنے والی معروف خاتون صحافی اسراء سلھب کی مدت حراست میں پچیس ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پیر کے روز دیے گئے اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ صحافیہ سے مزید تحقیق کے لیے انہیں مزید حراست میں رکھا جائے۔
ذرائع ابلاغ کی آزادی کے لیے کام کرنے والے سنٹر ’مدی‘‘ نے اسرائیلی عدالت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے صحافیوں پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے خاتون صحافی کے شوہر کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔ انہیں لگ بھگ ایک ماہ قبل ’’المسکوبیہ‘‘ سے گرفتار کیا گیا تھا۔