• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اریحا میں اٹھارہ فلسطینی گھروں کو گرانے کا اسرائیلی منصوبہ شروع

بدھ 16-11-2011
in فلسطین
0
plf aryaha
0
SHARES
0
VIEWS

plf aryaha

اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو زبردستی بےدخل کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اریحا شہر میں ایک ایسے ہی منصوبے پر عمل پیرا اسرائیلی فوج نے دیوک التحتا کے علاقے میں چار گھر منہدم کر دیے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ کے بلڈوزروں کی حالیہ کارروائی اٹھارہ فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر عمل کا آغاز ہے۔

 

ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے بلڈوزروں اور انہدامی مشینری کے ہمراہ اچانک ’’دیوک التحتا‘‘ پر دھاو بولا اور گھروں کو گرانا شروع کر دیا، اس دوران کسی فلسطینی کو قریب نہ آنے دیا گیا، اسرائیلی انتظامیہ اس سے قبل اٹھارہ فلسطینی خاندانوں کو غیر قانونی تعمیرات کی بنا پر اپنے گھروں کو گرانے کے نوٹسز جاری کر چکی ہے۔
بہ قول ذرائع مذکورہ اٹھارہ گھر اس زمین پر تعمیر کیے گئے تھے جس کو یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے چھین کر وہاں پر اپنے گھر تعمیر کیےتھے، تاہم اوسلو معاہدے کے تحت ان یہودی آباد کاروں کو یہ اراضی چھوڑنا پڑی تھیں جس کے بعد دوبارہ فلسطینی خاندانوں نے یہاں اپنے گھر تعمیر کرلیے تھے۔ تاہم گزشتہ دنوں اچانک اسرائیلی انتظامیہ نے ان گھروں کے مالکان کو اپنی تعمیرات منہدم کرنے کے نوٹس جاری کر دیے تھے۔
واضح رہے کہ گرائے گئے فلسطینی گھر کئی سال قبل تعمیر کیے گئے تھے، اسرائیلی فورسز نے بزور اسلحہ محمد عبد اللہ الشیخ علی، علی الظلام، عمادفاخوری اور مصباح علی کو گھروں سے نکالا اور ان کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.