برطانوی روزنامے ’’انڈی پنڈینٹ‘‘ کے مطابق مقبوضہ مشرقی القدس میں یہودی آباد کاروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی شہریوں کو شہر بدر کیا جا رہا ہے۔
کثیر الاشاعت برطانوی روزنامے نے منگل کے روز اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ مشرقی القدس کے علاقے ’’بیت صفافا‘‘ میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر سے شہر میں یہودیوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے حال ہی میں یہودی آباد کاری کے اس منصوبے کی اجازت دی ہے۔
شہر کے ایک باسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام اراضی کم ہوتی جا رہی ہے اسرائیل میں رہائش کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جس کے تناظر میں القدس میں یہودی آباد کاری تیز کر دی گئی ہے۔