مصری وزارت داخلہ نے چار سوچوالیس فلسطینی شہریوں کی جانب سے مصر کی شہریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں اپنا شہری قرار دے دیا ہے۔ ان تمام فلسطینیوں کو مصر نے خود ہی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔ مصری حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام فلسطینی شہری جنہوں نے مصری خواتین سے شادیاں کی ہیں وہ یا ان کی اولاد چاہیں تومصر کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصرکے نگراں وزیرداخلہ میجر جنرل منصور العیسوی نے جمعرات کے روز چار سو چوالیس فلسطینی شہریوں کی جانب سے شہریت کی درخواستوں کی منظوری دی۔ یہ درخواستیں مصری قانون کی دفعہ 154 کے فلسطینیوں کی جانب سے دی گئی تھیں۔ اس قانون کی منظوری سابق حکومت نے سنہ 2004ء میں منظوری دی تھی جس کے تحت فلسطینی شہریوں کو مصرکی مشروط شہریت کے حصول کا حق دیا گیا تھا۔
فیصلے کے تحت مصری وزارت داخلہ نے مزید مختلف ممالک کے شہریوں کو بھی مصری شہریت دی گئی۔ ان میں ستر کا تعلق سوڈان سے، دس یمن سے، نو لیبیا، چھ اردن، تین شا اور ایک ایک شہری تیونس، کینیڈا دو آسٹریلیا اور دو پاکستان کے باشندے بھی شامل ہیں۔