غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینی سوگواران نے گزشتہ روز اسرائیلی بمباری میں القدس بریگیڈ کے شہید ہونے والے 09 مجاہدین کو سپرد خاک کر دیا۔ اس موقع پر جنازے کے شرکاء نے اسرائیل سے اپنے شہیدوں کے انتقام کا عہد کیا۔
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’’القدس بریگیڈ‘‘ کے شہید ہونے والے نو مزاحمت کاروں کا جنازے میں شرکت کے لیے خان یونس اور رفح کے اضلاع سے لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ آنے والے ریلیوں کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس جارحیت کے خلاف صہیونی فوج سے انتقام لینے کا مطالبہ کیا۔
سیکڑوں عوام نے شہداء کے جنازوں کو کاندھوں پر اٹھاتے ہوئے اسرائیلی کو منہ توڑ جواب دینے کی شدید نعرے بازی کی۔