• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قطر جلاوطن سابق فسطینی اسیران کی یوسف القرضاوی سے ملاقات

جمعہ 21-10-2011
in فلسطین
0
plf meet1
0
SHARES
0
VIEWS

plf meet1

اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان ایک معاہدے کےتحت جیلوں سے رہائی کے بعد قطر جلاوطن کیے گئے سابق فلسطینی اسیران نے ممتاز عالم دین اور قطر کے مفتی اعظم علامہ یوسف القرضاوی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ اس موقع پرحماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق بھی سابق اسیران کے وفد کے ہمراہ تھے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق فلسطینی اسیران سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ یوسف القرضاوی نے کہا حماس نے اسرائیل کے ساتھ ایک باوقار معاہدہ کر کے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ عالم اسلام کے دل جیت لیے ہیں۔ ایک صہیونی فوجی کے بدلے ایک ہزارستائیس اسیران کی رہائی پر دشمن کو قائل کرنا تاریخی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصرکی ثالثی کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب عرب ممالک میں بہارعوام بہار انقلاب کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔ فلسطینی اسیران کی جیلوں سے رہائی نہ صرف فلسطینیوں کی خوشی ہے بلکہ ہم سب کے لیے یہ دن باعث افتخار ہے۔
انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں موجود تمام دیگر اسیران کی رہائی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ خدا فلسطینی مجاہدین کومزید اسرائیلی فوجیوں کو پکڑنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے تاکہ ان کے بدلے میں بقیہ تمام فلسطینی اسیربھی رہا کرائے جا سکیں۔
قطری عالم دین کا کہنا تھا کہ قبلہ اول اور فلسطینیوں کے حقوق کے بارے میں مسلم دنیا اور عالمی برادری اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اسرائیل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی زمیوں کو ہتھیانے اور انہیں یہودیوں میں تقسیم کرنے کی سازش جاری رکھے ہوئے ہے۔
شیخ قرضاوی کا کہنا تھا کہ مصر اور تیونس کے بعد دیگرعرب ممالک میں بھی انقلاب کی تحریکیں جلد ثمرآور ہوں گی اور مظلوم عوام کو ظالم حکمرانوں کے اشکنجے سے نجات ملے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.