• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیروں کی رہائی پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

جمعرات 20-10-2011
in فلسطین
0
plf logo
0
SHARES
0
VIEWS

plf logo

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی اور عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کی کھلی شکست ہے،عالم اسلام ،عالمی اسلامی تحریکوں ،حماس،حزب اللہ اور جہاد اسلامی سمیت فلسطینی عوام کو فلسطینی قیدیوں کی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہا ر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی ) ،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (رہنما جمعیت علماء پاکستان) ،علامہ آفتاب حیدر جعفری (رہنما جعفریہ الائنس پاکستان) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی عظیم الشان کامیابی پر ٤٢٧ فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی استقامت،شجاعت،بہادری،صبر،اور جہاد کے جذبہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہونی ہے اور تمام تر اثر و رسوخ کے با وجود غاصب صیہونی ریاست گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی ،ان کاکہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف فلسطینیوں کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی کامیابی ہے اور اس کا سہرا اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو جاتا ہے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر قائدین اسامہ حمدان،علی البرکہ اور دیگر فلسطینی رہنماؤں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی کو سر زمین پاکستان میں بھرپور تقویت پہنچاتے رہیں گے اور قبلہ اول کی آزادی کی جد وجہد میں شامل رہیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مصر کی ثالثی کے بعد حماس نے پانچ سال قبل گرفتار کئے گئے اسرائی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے ١٠٢٧ فلسطینی اسیران کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے نتیجہ میں پہلے مرحلہ پر ٤٧٧ فلسطینی اسیران صیہونی جیلوں سے آزاد ہو کر مصر پہنچے تھے جس کے بعد وہ فلسطین میں اپنے گھروں کو جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.