فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے اردنی ہم منصب معروف بخیت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی گفتگو میں حال ہی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی سے طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے کےمعاہد”وفاءاسیران” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنےاردنی ہم منصب کو اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کی گئی ڈیل پر اطمینان دلایا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق فلسطینی وزیراعظم نے اپنے اردنی ہم منصب سے بات چیت کرتےہوئے عمان کے فلسطینیوں کی حمایت میں کردار کو سراہا۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہاردن اور فلسطین کی دونوں قوموں کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تزویرات تعلقات قائم ہیں۔ فلسطینیوں نے اردن کے کردار کو ہر فوم پر سراہا ہے۔
دوسری جانب اردنی وزریراعظم نے اسماعیل ھنیہ سے بات کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد اور حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور حماس کو اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ایک باوقار اور کامیاب ڈیل پر مبارک باد بھی پیش کی۔