• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گیلاد شالیت تک رسائی میں ناکامی،اسرائیلی فوج نفسیاتی مریض

اتوار 16-10-2011
in فلسطین
0
plf patient
0
SHARES
0
VIEWS

plf patientپانچ سال قبل فلسطینی عسکری تنظیموں کے ایک کمانڈو آپریشن میں اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار گیلاد شالیت کی گرفتاری اوراسے مسلسل پانچ سال تک صہیونی انٹیلی جنس اداروں کی نظروں سے اوجھل رکھنا فلسطینی مزاحمت کاروں کی کامیاب ترین دفاعی حکمت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ مزاحمت کاروں ہی کی طے کردہ حکمت عملی تھی جس کے باعث اسرائیلی فوج اور اس کے سراغ رساں ادارے تمام تر وسائل کے استعمال کے باوجود گیلاد شالیت کے ٹھکانےکا پتا نہ چلا سکے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو یہ توقع تھی کہ اس کی انٹیلی جنس گیلاد شالیت کے ٹھکانے کا سراغ لگا لے گی اور جس کے بعد کسی کمانڈو آپریشن میں اسے چھڑا لیا جائے گا لیکن عملا پانچ سال تک ایسا نہ ہوسکا۔ البتہ گیلاد شالیت کے مسلسل اغواء نے اسرائیلی فوج میں ایک ان دیکھا خوف نفسیاتی دباؤمیں شدید اضافہ کیا۔ جس کے نتیجے میں قابض صہیونی فوجی بالآخر عسکری خدمات سے فرار ہونے لگے ہیں۔
ماہرین دفاع کا خیال ہے کہ گیلاد شالیت کی پانچ سالہ حراست نے جہاں اسرائیلی فوج میں اپنی ناکامی کا احساس ہوا ہے وہیں اپنے عدم تحفظ کا بھی احساس ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا یہ کہ گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلےمیں ایک ہزاس ستائیس فلسطینیوں کی رہائی میں کسی فریق کی فتح اور شکست سے قطع نظر اسرائیلی فوج کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ وہ پانچ سال تک گیلاد کو کسی کمانڈو آپریشن میں رہا نہ کروا کر بدترین ہزیمت کا شکار ہوئی ہے۔
ماہرین دفاع اور ماہرین نفسیات اس بات پربھی متفق ہیں کہ ایک جانب جدید اسلحہ اورلاجسٹک اسپورٹس وانٹیلی جنس وسائل سے لیس ریاست اوردوسری جانب مٹھی بھر مزاحمت کےسامنے ناکامی کے بعدعوامی حلقوں میں بھی فوج کے کردار پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔
خود فوج میں بھی جدید ترین جاسوسی کے آلات کے استعمال کے باجود گیلاد کے ٹھکانے پر رسائی میں ناکامی کے بعد اعلیٰ عسکری قیادت پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ نچلی سطح پر فوج کو اپنے افسران سے یہ گلہ بھی ہے کہ وہ مسلسل یہ راگ آلاپتے رہے کہ انہیں گیلاد شالیت کے ٹھکانے کا علم ہے اور کسی بھی وقت وہ آپریشن کر کے اسے رہا کرا لیں گے لیکن ان کے یہ دعوے فوج میں نفسیاتی دباؤ اور ڈیپریشن میں اضافے کے سوا اور کچھ اثر نہ دکھا سکے۔ بالآخر اسرائیلی حکومت کو حماس جیسی اپنی دشمن تنظیم کی شرائط کے آگے جھکتے ہوئے ایک ہزارسے زائد اسیران کی رہائی کا اعلان کرنا پڑا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.