• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیران کی رہائی سے قبل خالد مشعل اور محمود عباس کے درمیان ملاقات کا امکان

جمعہ 14-10-2011
in فلسطین
0
plf realese_prisoner
0
SHARES
0
VIEWS

plf realese_prisoner

فلسطین کی سب سے بڑی مذہبی اور منظم سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور صدر محمود عباس کے درمیان قاہرہ میں ملاقات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ ملاقات حماس اور اسرائیل کےدرمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل پرعمل درآمد سے قبل قاہرہ میں ہو گی۔

 

حماس کے ایک سینیئرعہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مرکز اطلاعات فلسطین کوبتایا کہ خالد مشعل اور صدرعباس کےدرمیان ملاقات کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ حماس اور فتح کی مرکزی قیادت کے دونوں پارٹی سربراہان کے درمیان ملاقات کے لیے رابطے بھی ہوئے ہیں۔
حماس کے ایک ذریعے کا کہنا ہےکہ خالد مشعل اور صدر عباس کے درمیان ملاقات پیش آئند ہفتے قاہرہ میں ہونے کاامکان ہے، اور یہ ملاقات اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہائی پانے والوں کی پہلی کھیپ کی رہائی سے قبل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے مابین ملاقات میں اس سال مئی میں طے پائے مفاہمتی معاہدے پرعمل درآمد کے سلسلےمیں بھی بات چیت کی جائے گی۔
اس موقع پر خالد مشعل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کے بارے میں صدرمحمود عباس کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.