• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

معاہدہ ’’اسیران سے وفا‘‘ ایک تاریخی سنگ میل اور مزید فتوحات کا پیش خیمہ ہے: ڈاکٹر بحر

بدھ 12-10-2011
in فلسطین
0
plf doctor
0
SHARES
0
VIEWS

plf doctor

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر بحر کا کہنا ہے کہ اسیران کے تبادلے کا معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے، جس پر فلسطینی قوم اور اسیران اور اسرائیلی مجرمانہ کارروائیوں سے ستائے ان کے گھر والے انتہائی خوش ہیں۔

 

ڈاکٹر بحر نے ’’اسیران سے وفا‘‘ معاہدے کو مزاحمتی شرائط کے مطابق قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے فلسطینی قوم کی فتح مزید قریب ہو گئی اور اسرائیل کے ساتھ سودے بازی اور ماضی کے بے مقصد معاہدوں کے بجائے مزاحمتی کارروائیوں کی پالیسی کو تقویت ملے گی۔
بہ قول ڈاکٹر بحر اسیران کے تبادلے کا یہ معاہدہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نئی فتوحات کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے اسیران سے مخاطب ہو کر کہا ’’آج آپ لوگوں کی مشکلات ختم ہو گئیں اور آزادی کی نعمت حاصل ہو گئی، اپنے وطن اور آزادی کی خاطر ایک طویل عرصے تک غم و الم اور اپنوں کی جدائی برداشت کرنے کے بعد آج آپ لوگ اپنے گھروں اورقوم میں واپس جا سکتے ہیں‘‘
فرسٹ ڈپٹی اسپیکر نے اس موقع پر اسرائیلی فوجی گیلادشالیت کے بعد 1027 فلسطینی اسیران کی رہائی کا معاہدہ کرنے پر حماس کا شکریہ ادا کیا انہوں نے معاہدے کروانے پر مصر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کےرکن ڈاکٹر خلیل حیہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ حماس کی جانب سے اپنے اسیران کی رہائی کے عہد پر عمل درآمد کا ہی ایک حصہ ہے، اس معاہدے کے بعد تحریک حماس فلسطینی کےتمام اسیران کی رہائی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
غزہ شہر میں نکالی گئی ایک ریلی، جس میں وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ بھی شامل تھے، سے خطاب کرتے ہوئے خلیل حیہ کا کہنا تھا یہ معاہدہ مزاحمتی تنظیموں کی اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی اسیران سے وفا کا عملی مظاہرہ ہے۔
ڈاکٹر خلیل نے اس موقع پر اسرائیلی حکام سے کامیاب مذاکرات کرنے پر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ‘‘ کے قائد محمد الضیف کو بھی مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر فلسطینی امور اسیران کے وزیر ڈاکٹر عطاء اللہابو السبح نے بھی اس معاہدے کو مزاحمتی کارروائیوں کے لیے معاون قرار دیا، ابوالسبح نے جیلوں میں موجود اسیران کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ اسیران کے لیے جدوجہد کا خاتمہ نہیں بلکہ اس معاہدے کی رو سے 1027 افراد کی رہائی کے بعد بھی 5000 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں رہینگے جن کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.