• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطین بنسبت ماضی اب آزادی کے زیادہ قریب ہے: ڈاکٹر محمود الزھار

ہفتہ 08-10-2011
in حماس
0
plf palestine_doctors
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_doctors

اسلامی تحریک مزاحمت کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمودالزھار کا کہنا ہے کہ فلسطین اس وقت ماضی کے کسی بھی وقت کے مقابلے میں اپنی آزادی کے سب سے زیادہ قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد کی شہادت کے بعد آزادی کا حقیقی راستہ صرف مزاحمتی کارروائیوں میں ہی مضمر ہے۔

 

لبنان کے علاقے صیدا میں جمعہ کے روز ڈاکٹر محمودالزھار کے لیکچر میں لبنان اور فلسطینی جماعتوں کے کارکنوں سمیت فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
حماس کے رہنما نے مزاحمت کی اہمیت اس طرح اجاگر کی ’’ غزہ پورے فلسطین کی صرف دو فیصد اراضی ہے لیکن مزاحمت ہی کی بدولت اس نے یہودی بستیوں کے شہنشاہ شیرون کو پسپائی پر مجبور کیا، آج غزہ ظالمانہ صہیونی محاصرے کے باوجود کئی شعبوں میں خود کفالت حاصل کر رہا ہے‘‘
ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کےفلسطینی اسرائیلی تسلط، یہودی بستیوں کی تعمیر، نسلی دیوار، فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیلی فوج کے درمیان سکیورٹی تعاون کے سبب شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نےاسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں سے جاری اسیران کی بھوک ہڑتال کو کامیاب بنا کر ہی اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
داخلی محاذ پر بات کرتے ہوئے محمود الزھار کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی جماعتوں کے درمیان اتحاد اورمفاہمت کی پرزور حمایت کرتی ہے، مفاہمت کے حصول کے لیے تنظیم آزادی فلسطین کی تنظیم نو کرنا ہوگی تاکہ فلسطین کی حقیقی قیادت سامنے آ سکے۔
اس موقع پر حماس رہنما نے لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی حالات کو درست کرنے کے لیے لبنانی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
ڈاکٹر الزھار نے اپنا بیان اس جملے پر ختم کیا ’’ہم پناہ گزین ہیں جو فلسطین میں مقیم نہیں لیکن فلسطین ہم سب کے اندر سرایت کیے ہوئے ہیں،ہماری فلسطینی شناخت صرف شناختی کارڈز میں نہیں بلکہ ہماری رگ و پے ہے‘‘

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.