• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس نے فلسطینیوں پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈال دیا

جمعہ 07-10-2011
in فلسطین
0
plf mehmood
0
SHARES
0
VIEWS

plf mehmood

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے مالیاتی بحران سے نکلنےکے لیے جامع معاشی منصوبہ بندی کے بجائے شہریوں پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔

محمود عباس نے فتح کے غیرآئینی وزیراعظم سلام فیاض کی سفارش پر ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فلسطینیوں کو05 سے 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق فتح کی حکومت نے یہ ٹیکس اپنے طور پر صدر سے منظور کرا لیا ہے اور اس ضمن میں آئینی تقاضوں کو یکسر نظرانداز کیا گیا۔ دستوری طور پر ایسے کسی بھی مسودہ قانون کی منظوری سے قبل اسے آئین ساز ادارے مجلس قانون ساز میں اسے بحث کے لیے پیش کیا جانا چاہیے تھا، لیکن صدر محمود عباس نے مجلس قانون ساز کو بائی پاس کرتے ہوئے اپنے طور پر مسودہ قانون منظور کر لیا۔
نئے متنازعہ مسودہ قانون کے تحت جس شہری کی آمد3300 شیکل یا اس سے کم ہو گی، اسے سالانہ پانچ فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور جس کی آمد 3300شیکل سے زیادہ ہو گی اسے سالانہ 15 فی صد ٹیکس فلسطینی اتھارٹی کو دینا ہو گا۔ ٹیکس میں تمام ملازم پیشہ، تاجر صنعت کاروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق قانون کے نفاذ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم عوام دشمن اس قانون کے نفاذ کی صورت میں سخت عوامی رد عمل کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ فلسطینی انتظامیہ ٹیکسوں کے نئے قانون کے نفاذ سے قبل عوام کا موڈ بھی دیکھے گی اور ممکن ہے قانون میں عوامی دباؤ کے نتیجے میں کچھ ترامیم بھی کی جائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.