• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس نے شالیت کے بدلے 100 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا: نیتن یاھو

بدھ 16-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gilad-shalit-israeli-soldier3

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے مطابق حماس کے ہاتھوں گرفتار اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے متعلق مذاکرات میں حماس نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے اپنے 100 خطرناک کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ وہ قیدی جن کی رہائی کا حماس مطالبہ کر رہی ہے انتہائی خطرناک ہیں، اس مطالبے پر عمل کا مطلب ہو گا کہ ان تحریب کاروں کو اسرائیل میں کسی بھی جگہ حملہ کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گیلاد شالیت کی خاندان کی جانب سے ان کی رہائی کی ذمہ داری تاحال ان کے کندھوں پر ہی ہے تاہم فی الحال وہ قوم کے 70 لاکھ افراد کی حفاظت کو ترجیح دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کی دوپہر گیارہ بجے لاکھوں اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے زیر حراست صہیونی فوجی گیلاد شالیت کے ساتھ اظہار یک جہتی میں پانچ منٹ خاموشی اختیار کی۔ دوسری جانب بہت سی ویب سائٹس نے بھی چند منٹوں کے لیے گیلاد شالیت کے ساتھ اظہار یک جہتی میں کام کرنا بند کردیا۔ اس موقع پر اسرائیل کی کاروباری شخصیات سے بھی شالیت کی رہائی میں مدد کی اپیل کی گئی۔ واضح رہے کہ حماس نے 26 جون سنہ 2006ء گیلاد شالیت نامی اسرائیلی فوجی کو اغوا کر لیا تھا، جس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کرکے پندرہ لاکھ اہل غزہ پر زندگی کے راہیں مسدود کر رکھی ہیں تاہم پانچ سالہ معاشی ناکہ بندی کے باوجود حماس شالیت کی رہائی کو اسرائیلی عقوبت خانوں میں موجود فلسطینیوں کی رہائی سے مشروط کرتی چلی آ رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.