• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں تین فلسطینی گرفتار کر لیے

پیر 14-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest-child4

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے سب سے بڑے ضلع الخلیل میں ایک کارروائی کر کے تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا جن میں سے ایک فلسطینی کچھ دیر قبل ہی عباس ملیشیا کی جیل سے رہا ہوا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے 47 سالہ فواز ابو ارمیلہ کے گھر پر حملہ کر کے انہیں حراست میں لے لیا، انہیں اس سے قبل متعدد مرتبہ عباس ملیشیا بھی اغوا کر چکی ہے۔ وہ ایک ہفتہ قبل ہی تین ماہ تک عباس ملیشیا کے دردناک تفتیشی مراحل سے گزر رہا ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے تین مرتبہ کے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اس مرتبہ انہیں رہا کیا گیا تو اسرائیلی فوج نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ صہیونی فوج نے ایک کارروائی جبل ابورمان کے علاقے میں کی جہاں اس نے اسعد سعدی ابو عیشہ کو گرفتار کرلیا، ان کے گھر پر دھاوا بول کر زبردست توڑ پھوڑ بھی کی گئی، اسی طرح شہر کے جنوبی علاقے الفحص میں بھی اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب بیت امر کے علاقے میں 30 سالہ شریف علی خلیل کی کار کو ایک چیک پوسٹ پر روکا گیا اور پھر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے حلحول بریج کے قریب بھی ایک فلسطینی کار پر فائرنگ کی تاہم گاڑی کا ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.