مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی نے ساری فلسطینی عوام سے قومی اختلاف رائے ختم کرنے کی خاطر پندرہ مارچ کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ کمیٹی نے سیاسی اختلافات کی پاداش میں گرفتار کیے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ کمیٹی کے مطابق منگل کے روز فلسطینی اتحاد کے لیے نکالے جانے والے مظاہروں میں تمام فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی شرکت انتہائی ضروری ہے۔ پیر کے روز جاری کردہ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی گرفتاریوں کا معاملہ فلسطینی تقسیم کے خاتمے کی کسی بی تحریک کی کامیابی کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ ہی مسئلہ کسی بھی فلسطینی مفاہمت کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے اختلافات کو عملی طور پر ختم کرنے کے لیے سیاسی قیدیوں کی رہائی، اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا خاتمہ یا مزاحمتی راستہ اختیار کرنے کی بنا پر گرفتاریوں کا خاتمہ سب سے مقدم ترجیح ہونا چاہیے۔ کمیٹی نے قوم کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے پرزور اپیل کی کہ ساری قوم فلسطینی قوم کے تقسیم کو ختم کرنے کے لیے اسیران کے اہل خانہ کی آواز میں آواز ملانے کے لیے پندرہ مارچ کو گھروں سے باہر نکلیں تاکہ ان کا دکھ درد بانٹا جا سکے اور ان