• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

موساد کے ہاتھوں فلسطینی انجینئر کی گرفتاری سے اسرائیلی سفاکی واضح ہو گئی: حماس

جمعہ 11-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman1

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے ایک ماہ قبل یوکرائن سے لاپتہ ہونے والے فلسطینی انجینئیر ضرار السیسی کی موساد کے ہاتھوں گرفتاری کے انکشاف کے بعد اسے سفاکی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے عالمی عدالت انصاف میں ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے ضرار السیسی کی اسرائیلی جیل عسقلان میں موجودگی کے انکشاف کے بعد ابوزھری نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین سے تجاوز، یوکرائن سربراہ کی توہین اور عالمی برادری کی تضحیک قرار دیا ہے۔ حماس کے ترجمان نے یوکرائن سے اس خطرناک جرم کی ذمہ داری قبول کرنے اور تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس اندوہناک کارروائی پر اسرائیل کا محاسبہ کرنے اور اسے فلسطینی انجینئر کو رہا کرنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک ماہ قبل غزہ کے ایک پاور اسٹیشن کےڈائریکٹر کو یوکرائن میں اس وقت نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جب وہ وہاں اپنے بچوں سے ملنے گیا تھا. مغوی کی اہلیہ نے ایک نیوز کانفرنس میں اپنے شوہر کے اغواء کا الزام صہیونی خفیہ ادارے "موساد "پرعائد کیا تھا. انسانی حقوق کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضرار کو اس کے اغواء کے ایک روز بعد اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل "عسقلان” میں دیکھا گیا ہے. اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینی شہری کی یوکرائنی نژاد اہلیہ کا موساد پرعائد الزام درست تھا، ضرار کو صہیونی خفیہ اداروں ہی نے گرفتار کر کے اسرائیل منتقل کیا ہے. ادھر دوسری جانب یوکرائن حکومت نے انسانی حقوق کے اداروں کے مسلسل مطالبات کے بعد غزہ کے شہری کی اپنے ملک سے اغواء اور اس کے اسرائیل لائے جانے کے واقعے تحقیقات شروع کر دی ہیں. قبل ازیں غزہ میں فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے یوکرائنی ہم منصب اناتولی ویلادیمیر وفیچ سے تحریری طور پر مطالبہ کیا تھا کہ وہ لاپتہ ہونے والے فلسطینی شہری ضرار السیسی کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کریں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.