• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 24 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

برطانوی وزیرخارجہ کے غیرمعقول بیان پر حماس کی شدید مذمت

جمعرات 10-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas11

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا حماس فلسطین میں جمہوری حقوق کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں. حماس کا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ حماس پر الزام عائد کرنے سے قبل اپنا گریبان جھانکیں، مغرب خود انسانی حقوق اور جمہوری رویات کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے. دمشق میں حماس کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں حماس ووٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے اور وہ ووٹ دھاندلی اور رشوت کے ذریعے نہیں لیے گئے بلکہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں. بیان میں کہا گیا کہ جس ملک میں امریکا اور مغرب مخالف لوگ عوام کی مرضی کے مطابق اقتدار میں آئیں مغرب اور امریکا اسے غیر جمہوری قرار دیتے ہیں.ہمیں امریکا یا برطانیا کی جانب سے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ انہوں نے پانچ سال قبل فلسطین میں ہونے والے انتخابات تسلیم نہیں کئے. بیان میں واضح کیا گیا کہ حماس فلسطین میں صرف عوامی اصولوں اور قومی امنگوں کے مطابق انتخابات میں حصہ لے گی اور کسی ملک کی جانب سے چاہے حماس کا انتخابات میں حصہ لینا منظور ہو یا نہ ہو. حماس نے برطانوی وزیر کے نازبیا بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیا نے اس طرح کے متنازعہ بیان سے خود کو غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کی انسانی ذمہ داری سے جان چھڑانے کی کوشش کی ہے. حماس اس بیان کی شدید مذمت کرتی ہے اور تنظیم پر لگائے گئے تمام بلا جواز الزامات کو مسترد کرتی ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.