• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 25 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس قوم کو انتشار سے نکالنے کے لیے جامع سیاسی پلان تیار کر رہی ہے: الرشق

منگل 08-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-hamas-leader1

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت علاقائی اورعالمی سطح پر بدلتے حالات کے تناظر میں فلسطینی عوام کی صف بندی کرنے اور انتشار کی موجودہ کیفیت کو ختم کرنے لیے ایک جامع سیاسی پلان کی تیاری کر رہی ہے. ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے ہمدردی رکھنے والوں کا دور گذر چکا، عرب ممالک میں آنے والی تبدیلیوں سے فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہو گی. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوڈان کے صدر مقام خرطوم میں سوموار کو ایک نیوزکانفرنس سے خطاب میں حماس کے رہ نما نے کہا کہ ان کے سیاسی پلان میں انتشار اور سیاسی جماعتوں کے درمیان پھوٹ کا خاتمہ اور مفاہمت کی کامیابی سرفہرست ہیں. ان کا کہنا تھا کہ” میں حماس کے پلیٹ فارم سے یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ بات فلسطینیوں کے لیے ہرگز نامناسب ہے کہ ہم فلسطینی عوام اور مسئلہ فلسطین کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں. اس وقت فلسطینیوں کے درمیان انتشار کو ختم کرتے ہوئے مفاہمت کا قیام اولین ترجیح ہے. حماس اس الجھن سے نکلنے کے لیے ہرممکن لچک کا مظاہرہ کرنے پر تیار ہے”. انہوں نے کہا کہ جب ہم لچک کی بات کرتے ہیں تواس سے ہمارا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہم اپنے حقوق پر قابض اسرائیل کورعایتیں دینے کی بات کرتے ہیں. ہمارے تمام مطالبات اصولی اورمسلمہ عالمی قوانین کے مطابق ہیں، جن میں کوئی ردوبدل نہیں ہو گا. ایک سوال کے جواب میں حماس کے رہ نما نے کہا کہ عرب ممالک میں آنے والے انقلابات کے بعد فلسطینی عوام کا متحد ہونا اور بھی ناگزیر ہو گیا ہے. ایک دوسرے سوال پرعزت رشق نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جمود کی حد تک پہنچ گئی تھیں تاہم اب پھر ایسے آثار پیدا ہوئے ہیں کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں دیکھی جا رہی ہیں. انہوں نے صدر محمود عباس کی جماعت الفتح سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مفادات کے بجائے فلسطینی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاہمت کے لیے آگے آئے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.