مصری جیل سے رہائی کے بعد ایک درجن فلسطینی شہری غزہ اور مصر کے درمیان رفح راہداری سے غزہ آ گئے ہیں. یہ تمام شہری اسرائیل کی "العقرب” جیل میں زیر حراست تھے. مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ مصر کی "العقرب” جیل سے بارہ فلسطینی رہائی کے بعد رفح بارڈرسے غزہ پہنچ آئے ہیں. ان کی رہائی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کیے گئے ایک تازہ مطالبے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے. ادھر دوسری جانب برطانیا میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ مصری جیلوں میں اب بھی 32 بے گناہ فلسطینی زیرحراست ہیں. تنظیم نے مصر کی فوجی کونسل سے تمام فلسطینی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا. خیال رہے کہ سابق صدرحسنی مبارک کے دور حکومت میں فلسطینی کی بڑی تعداد کو گرفتار کر کے مصری جیلوں میں ڈالا گیا تھا. بیشتر فلسطینی صہیونی حکومت کے اشاروں کے تحت حراست میں لیے گئے تھے.