• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نے القدس اور الخلیل میں فلسطینیوں کو انہدامی نوٹس جاری

پیر 28-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_demolition3

اسرائیلی نے مقبوضہ بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں کو درجنوں گھروں کی انہدامی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ صہیونی انتظامیہ نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے لیے بغیر اجازت گھروں کی تعمیر یا دی گئی ہدایات کے خلاف تعمیر کو جواز بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جن خاندانوں کو گھروں کو گرانے کے نوٹس دیے گئے ان میں بیت حنینا کالونی کے العلمی خاندان نے پہلے ہی صہیونی انتظامیہ کو گھر کی تعمیر کی اجازت کی درخواست دے رکھی ہے۔ تاہم بلدیہ نے طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس پر کان نہیں دھرا۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب صہیونی عدالتیں بھی گھروں کی تعمیر کی درخواستوں پر کارروائی کو بلاوجہ پس پشت ڈالے رکھتی ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے تعمیرات اور جائیدادوں سےمختلف امتیازی قوانین کا سہارا لیتے ہوئے فلسطینیوں کو عملی طور پر نئی تعمیرات سے محروم کر رکھا ہے۔ مغربی کنارے، القدس اور مقبوضہ فلسطین ( نام نہاد اسرائیل) میں فلسطینیوں کو گھروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جاتی اور اگر کوئی فلسطینی خاندان اپنی بڑھتی ضرورت کے پیش نظر ایسا کر گزرے تو صہیونی انتظامیہ بلا اجازت تعمیر کا جواز بنا کر فلسطینیوں کو بے گھر کرنے میں ذرا دیر نہیں لگاتی۔ اس سب کا مقصد فلسطینیوں پر زندگی گزارنے کی راہیں مسدود کرکے انہیں اپنی سرزمین سے بے دخلی پر مجبور کرنا ہے۔ خیال رہے کہ بالخصوص القدس میں اسرائیلی نے ناقابل عمل دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ کسی بھی نئی تعمیر پر کم از کم 28 ہزار ڈالرز کی ادائیگی لازم کررکھی ہے جس کی بنا پر شہری بغیر اجازت گھر تعمیر کرنے پر مجبور ہیں۔ اسرائیل کی تازہ کارروائی میں القدس کے علاقوں بیت حنینا، شعفاط، وادی الدم اور مروحہ میں گھروں کو گرانے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے علاقے میں مختلف رہائشی گھروں کے ساتھ ساتھ ایک مسجد اور اسکول کو منہدم کرنے کےآرڈر بھی جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی الرماضین کے مکمل علاقے پر قبضہ کا خواہاں ہے وہ یہاں سے فلسطینیوں کو بے دخل کرکے یہاں پر فوجی ٹریننگ سنٹر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.