مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز طولکرم سے حماس کےتین کارکن اغواء کیے گئےجن میں ایک خطیب مسجد اور ایک وہ اسیر شامل ہے
جنہوں نے اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہائی پائی ہے ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے رات کے آخری پہر طولکرم کے جنوبی علاقے میں ایک استاد حسن زیب کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر کی ھتک آمیز طریقے سے تلاشی لی۔ گھر کی چیزوں کو ادھر ادھر بکھیر دیا گیا اور حسن زیب کو گرفتار کر لیا گیا اور گرفتاری کے بعد عباس ملیشیا نے حسن زیب سے جانوروں جیسا سلوک کیا اور اسے گالیاں دیں واضح رہے کہ حسن زیب کو عباس ملیشیا نے متعدد بار گرفتار کیا ہےاور حسن زیب اسرائیلی قید بھی کاٹ چکے ہیں