• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"گنبد صخراء پر صہیونی پرچم”، تصویر کی بڑے پیمانے پر اشاعت

جمعہ 18-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-zionist-plot

اسرائیل کی شدت پسند صہیونی تنظیموں نے گنبد صخراء پر اسرائیلی پرچم لہرانے کی فرضی تصاویر کی بڑے پیمانے پر اشاعت اور تقسیم کی مہم شروع کر دی ہے جس سے القدس اور مغربی کنارے کی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ القدس فاؤنڈیشن برائے آثار قدیمہ نے اس صہیونی تصویر کی تقسیم کی شدید مذمت کی ہے۔ فاؤنڈیشن نے جمعرات کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ انتہاء پسند یہودی جماعتوں نے گزشتہ دنوں اس تصویر کو بڑے پیمانے پر شائع کراکے تقسیم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ میں مسجد اقصی پر مکمل قبضہ کر کے اس کی جگہ خیالی ھیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی مہم بھی زورو شور سے شروع کر رکھی ہے۔ فاؤنڈیشن نے عرب اور اسلامی معاشرے سے نہ صرف اپنا موقف بیان کرنے بلکہ مسجد اقصی کی نصرت اور حفاظت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق القدس اور مسجد اقصی پر ہی امت مسلمہ کے مسقبل کا دار و مدار ہے۔ اقصی فاؤنڈیشن کے مطابق اس طرح کی تصاویر پھیلانے کا مقصد معاشرے میں اشتعال کو بڑھانا ہے۔ قابض اسرائیل نے اس کے علاوہ بھی پاگل پن پر مبنی متعدد مہمات شروع کر رکھی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے بہ قول حالیہ اقدامات سے اسرائیل کے اصل ہدف بھی واضح ہو گیا ہے وہ ہر حال میں مسجد اقصی کو منہدم کر کے اس کی جگہ تیسرا ھیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ اپنے ناپاک ارادے پر عمل کے لیے اس نے ہمہ جہت کام شروع کر رکھا ہے بالخصوص حالیہ عرصے میں القدس اور مسجد اقصی میں اسرائیلی مجرمانہ کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ الاقصی فاؤنڈیشن نے کہا کہ مسجد اقصی اسلام کے ساتھ خاص ہے اور اس پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ اسرائیلیوں کا یہاں ھیکل سلیمانی کا خواب صرف ایک خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ اسرائیلی القدس اور مسلمانوں کے قبل اول اور حرم ثالت مسجد اقصی کو یہودیانے کی چاہے کتنی کوشش کرلے اس کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.