غزہ میں فلسطینی وزارت اوقاف نے رواں سال عازمین حج کے لیے فی کس 1600 اردنی دینار فیس مقرر کی ہے۔ وزارت اوقاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے حجاج کرام کو ہر قسم کی سہولیتں فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔ غزہ کے عازمین حج کو العریش گزر گاہ سے اردن بھیجا جائے گا جہاں سے وہ ہوائی جہاز سے جدہ جائیں گے اور وہاں سے مکہ مکرمہ کے کیے روانہ ہوں گے۔ بیان میں غزہ کے عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی مقرر کردہ فیس اور اپنی سفری دستاویزات ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کریں تاکہ انہیں بھیجنے کے دیگر انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے غزہ کے حجاج کرام کے لیے مکہ مکرمہ میں رہائش گاہوں کی بکنگ بھی کرالی گئی ہے۔ اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔