• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 9 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی جیل عملے کے مظالم کے خلاف اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال

پیر 07-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners26

اسرائیل کی مختلف جیلوں میں زیرحراست فلسطینی باشندوں نے صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے. اسرائیل کی نفحہ جیل میں میں سینکڑوں قیدیوں نے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی اور اسیران کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیرانسانی سلوک کےخلاف غیرمعینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے.
صہیونی جیلوں میں قیدیوں کی بہبود کے لیے سرگرم تنظیم” کلب برائے اسیران” کے وکیل نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تمام بڑی جیلوں میں فلسطینیوں کو بنیادی ضرورت کی ہرقسم کی اشیاء سے محروم کردیا ہے. سخت سردی کے موسم نہیں جہاں جیلوں میں روشنی اور حرارت کا کوئی بندوبست نہیں وہیں صہیونی جیل اہلکار اسیران کے اہلخانہ کی جانب سے فراہم کردہ گرم کپڑے بھی قبضے میں لے لیے ہیں.
انسانی حقوق کی تنظیم کے وکیل نے بتایا کہ نفحہ جیل میں مقید فلسطینیوں سے ہرقسم کی سہولت سلب کرلی گئی ہے. اسیران کو جیل کی کینٹین کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے. وکیل نے بتایا کہ کئی جیلوں میں بڑی تعداد میں طلبہ بھی زیرحراست رکھے گئے ہیں. قابض فوجیوں نے فلسطینی طلباء کو کتب کی فراہمی بھی روک دی ہے جبکہ ان کی جانب سے القدس اوپن یونیورسٹی کے نصاب کی تیار کردہ کورسزکی مشقوں کو بھی یونیورسٹی تک پہنچانے سے انکار کیا ہے.
ادھر عتصیون جیل میں بھی فلسطینی اسیران نے صہیونی انتظامیہ کےخلاف بطوراحتجاج بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے. اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ ان سے بنیادی ضرورت کے کپڑے تک سلب کرلیے ہیں جبکہ انہیں خوراک اور ادویہ کی بھی نہایت ناقص مقدار فراہم کی جاتی ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.