• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

جرمنی: حماس رہ نما کے جاسوس قاتل کی دوبارہ گرفتاری کے احکامات

پیر 17-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_european-suspects-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh-uri-brodsky-german-passport

جرمن پراسیکیوٹرجنرل نے "اوری بروڈسکی” نامی اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے جاسوس کی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہنما محمود المبحوح کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں دوبارہ گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں. جرمن اخبار”دیر شیپگل” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جرمن عدالت ہالینڈ کے ایک دوہری شہریت رکھنے والے موساد کے ایجنٹ سے حماس کے رہ نما محمود المبحوح کو شہید کرنے کے الزام میں طلب کرنا چاہتی ہے جس کے لیے اس کی گرفتاری کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں. رپورٹ کے مطابق جرمن شہری کو پہلے ہالینڈ میں گرفتار کر کے جرمنی کے حوالے کیا گیا تھا تاہم عدالت نے کچھ روز اسے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا تھا. تاہم عدالت نے جرمنی کا جعلی پاسپورٹ تیار کر کے دبئی کا سفرکرنے کےالزام میں اسے دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے. خیال رہے کہ گذشتہ برس جنوری میں دبئی میں حماس کے رہ نما محمود المبحوح کے قتل کے سلسلے میں یورپی ممالک کے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے پر موساد کے جاسوسوں کےخلاف کئی یورپی عدالتوں میں تحقیقات شروع ہوئی تھیں. واضح رہے کہ حماس کے رہ نما کو ایک سال قبل متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک ہوٹل میں نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا. یو اے ای پولیس نے تحقیقات میں بتایا تھا کہ حماس کے رہنما کو موساد کے ان جاسوسوں نے قتل کیا ہے جو یورپی ممالک کے جعلی پاسپورٹ بنا کر دبئی داخل ہوئے تھے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.