• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

” فلسطینی پارلیمنٹیرینز کی القدس بدری سیاسی قذاقی ہے”

جمعہ 14-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps-rally

بین الاقوامی پارلیمانی بورڈ نے اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے جس میں صہیونی حکومت نے بیت المقدس کے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کو شہربدر کرنے کا حکم دیا ہے. عالمی پارلیمانی اتحاد کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کا ان کے علاقوں سے جبرا اور غیرقانونی طور پر بے دخل کرنا "سیاسی قذاقی” ہے، جس پرعالمی اداروں کوحرکت میں آنا چاہیے.
خیال رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ برس مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی اراکین قانون سازکونسل کے چار منتخب اراکین کو جیلوں سے رہائی کے بعد اُنہیں شہربدرکرنے کا حکم دیا تھا. فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل نے صہیونی حکومت کا فیصلہ مسترد کرتےہوئے بیت المقدس میں ریڈ کراس کے دفترکے باہر احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جو کئی ماہ سے جاری ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی پارلیمانی بورڈ کے جنرل سیکرٹری انڈرس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کو شہربدر کرنے کا فیصلہ "سیاسی حملہ” ہے. ان کا کہنا تھا کہ شہربدری کا معاملہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ تمام عالمی سیاسی اداروں کا ہے. وہ اس مسئلے میں مداخلت کر کے اسے حل کرائیں.
مسٹرجانسن نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل نے بیت المقدس کے چار منتخب نمائندوں کو بیت المقدس سے بے دخل کرنے کا فیصلہ دے کر سیاسی قذاقی کی ہے. انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تمام اراکین پارلیمان کے حقوق مساوی ہیں. فلسطینیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو دنیا کے کسی دوسرے ملک کو حاصل ہیں.
مسٹرجانسن کہہ رہے تھے کہ القدس کے اراکین قانون سازکونسل کی شہربدری عالمی قانون کی رو سے ایک غیراخلاقی اورغیرانسانی اقدام ہے اوراس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہے.انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کے ان چاروں اراکین قانون سازکی شہربدری کا فیصلہ واپس لے جو وہ گذشتہ برس ان کےخلاف دے چکی ہے.جانسن نے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کو یقین دلایا کہ وہ ان کے حقوق کے لیے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.