• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی کے حماس کے خلاف پمفلٹ تقسیم

منگل 21-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel6

بین الاقوامی برادری ، اسلامی اور عرب دنیا کی جانب سے جیسے فلسطینی صدر محمود عباس سے فلسطین میں داخلی صف بندی کے لیے مطالبات میں تیزی آئی ہے. فلسطینی اتھارٹی نے اس سے بچنے کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو مفاہمت کی راہ میں اصل رکاوٹ قرار دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کو فتح کی اوسلو اتھارٹی کے ایک نئے اقدام اور حماس کو بدنام کرنے کی کوشش کا پتہ چلا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اپنے بیرون ملک قائم سفارت خانوں میں تقسیم کیے گئے ایک سرکلر کا پتہ چلا ہے. یہ سرکلر حالیہ کچھ دنوں کے دوران عباس محمود عباس کی جانب سے ارسال کیا گیا جس کی سفارت خانوں میں تقسیم عمل میں لائی گئی ہے. یہ سرکلر فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ کے ذریعے ارسال کیا گیا ہے جس میں فلسطین میں حماس اور فتح کے درمیان جاری مفاہمتی بات چیت سے متعلق ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا ہے. سرکلر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلسطین میں مفاہمت کی راہ میں حماس رکاوٹ ہے کیونکہ حماس فتح کی تجاویز کو تسلیم کرنے پر تیار ہیں. دوسری جانب فتح کے بعض حلقوں اور مذاکرات میں شامل بعض سرکردہ ارکان نے اس سرکلر کی اشاعت اور سفارت خانوں کو ارسال کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے. فتح کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں کہ آیا یہ سرکلر کس نے تیار کیا اور سفارت خانوں کو کیوں ارسال کیا گیا ہے حالانکہ حماس کے ساتھ فتح کے مذاکرات بھی مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں مبصرین کا خیال ہے کہ فتح اتھارٹی کی طر ف سے ارسال کردہ یہ مراسلہ امریکا کے دباٶ کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں حماس کے ساتھ بات چیت کرنے والے رہ نماٶں کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.