• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وصفی قبھا پر دوران حراست صہیونی فوج کا وحشیانہ تشدد ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ہفتہ 11-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_wasfi-kabaha-palestinian-lawmaker-mp5

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور سابق وزیر وصفی قبھا کو گرفتار کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ان کی حالت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق قابض فوج نے سابق وزیر کو جمعہ کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں اپنے آبائی شہر برطعہ جا رہے تھے. اس دوران راستے میں ایک فوجی چوکی کے پاس انہیں روکا گیا اور گرفتار کر لیا گیا. خیال رہے کہ قابض فوج نے سابق وزیر کو ان کے آبائی گاٶں سے بے دخل کر رکھا ہے. ایک ہفتہ قبل انکے والد کی وفات پر صہیونی حکام نے انہیں اپنےآبائی شہر جانے اور چالیس دن تک قیام کی اجازت دی تھی لیکن ابھی اس واقعے کو ایک ہفتہ ہی گذر پایا تھا کہ قابض فوجیوں نے انہیں حراست میں لے لیا ہے. دوسری جانب سابق وزیر کہ اہلیہ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قابض فوج نے ان کے شوہر کو فوجی چوکی پر روکنے کے بعد دو گھنٹے تک حراست میں رکھا اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شہر میں جانے کے بجائے واپس چلے جائیں، اس پر انہوں نے واپس جانےسے انکار کر دیا. انکار پر دہشت گرد صہیونی فوجیوں نے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہیں غشی طاری ہو گئی اور نہیں جنین میں الخضیریہ نامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے. خیال رہے کہ سابق فلسطینی وزیر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی سے فلسطینی مجلس قانون ساز کےرکن ہیں. کچھ عرصہ قبل وہ فلسطینی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ ماضی میں انہوں نے سات سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید بھی کاٹی ہے. اسرائیلی فوج نے ان سمیت القدس اور مغربی کنارے کے چار اراکین قانون ساز کونسل کو شہر بدر کرنے کا حکم دے رکھا ہے. دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے وصفی قبھا کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے. فلسطینی مرکز برائے حقوق کے اسیران کے ڈائریکٹر فواد الحفش نے سابق وزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے. حماس نے وصفی قبھا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی مجلس قانون ساز پر شب خون مارنے کی سازش قرار دیا ہے. جبکہ جہاد اسلامی اور فلسطین کی دیگر سیاسی اور عسکری تنظیموں نے بھی سابق وزیر اور مجلس قانون ساز کےرکن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے مطالبات کیے ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.