• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

عالمی یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28-11-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
عالمی یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
0
SHARES
4
VIEWS

کراچی (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں 29 نومبر یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے یکجہتی فلسطین پروگرام اور احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی گئی جس کے نتیجہ میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب روڈ پر منعقد کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکاء کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں میں فلسطیی پرچم سمیت پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین، لبنان، یمن، ایران اور دیگر مقامات پر جاری امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کے نعرے درج تھے۔
عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے عنوان سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میںمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں بشمول ڈاکٹر صابر ابو مریم،ڈاکٹر معراج الہدیٰ،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ عقیل انجم ،محمد حسین محنتی،مسلم پرویز،میجر قمر عباس ،علامہ امین انساری،پاسٹر ڈئنیئل ،عبد الخالق فریدی،سیدہ صدف ایدوکیٹ ،انوشہ ،محترمہ عزرا،وحید یونس ،علامہ ملک عباس ،فخر عباس،راجہ طاہر،قاضی زاہد،ناصر الحسینی ،ندیم نے شرکت کی۔
شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین ہمیشہ سے فلسطینیوں کا وطن تھا اور فلسطینوں کا وطن ہی رہا گاجبکہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنا پاکستان کے ساتھ سنگین غداری کے مترادف ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔سیاسی ومذہبی رہنمائوں کاکہنا تھا کہ فلسطین، لبنان، یمن اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ان تمام جنگی حالات کو اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری بے حس ہو چکی ہے اور اقوام متحدہ کے دنیا میں امن قائم کرنے کے دعوے بھی بے سود نظر آ رہے ہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ 29 نومبر 1947 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک غیر منصفانہ قرار داد 181 منظور کی جس کے بعد فلسطین پر اسرائیل کی ناجائز ریاست قائم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور غزہ امن بورڈ بھی ان کے لئے ایک دھوکہ ثابت ہو رہاہے جبکہ غاصب اسرائیل مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے میںمصروف عمل ہے اور صیہونی بستیوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے غزہ امن بورڈ کی ضامن حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امن کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میدا ن میں آئیں اور اسرائیل کے خلاف الفاظی مذمت کی جگہ عملی اقدامات کئے جائیں۔
رہنمائوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنے والے مسلمان و عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی خاطر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائی نا منظور کے نعرے لگائے اور یمن میں
جارحیت کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔

Tags: palestinePalestineFoundationPakistanPalestineSolidarityPalestineSolidarityDayPalestinianRightsProtestDemonstrationSupportPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.