• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ کی قرارداد 181 غیر منصفانہ کیوں تھی؟

ہفتہ 28-11-2026
in خاص خبریں, فلسطین, مقالا جات
0
اقوام متحدہ کی قرارداد 181 غیر منصفانہ کیوں تھی؟
0
SHARES
3
VIEWS

تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم
سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) 29 نومبر 1947 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی جانے والی قرارداد 181 کو فلسطین کی تقسیم کی قرارداد بھی کہا جاتا ہے۔ اس قرارداد نے فلسطین کی ایک ایسی غیر منصفانہ تقسیم کی کہ جس کا نتیجہ آج نہ صرف فلسطینی بلکہ دنیا کی دیگر اقوام بھی بھگت رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے سنہ 194میں منظور کی جانے والی اس قرارداد کو فلسطینیوںکی جانب سے بھی تاریخی ناانصافی قرار دیا جاتا ہے، جس کی چند بنیادی وجوہات ہیں۔ ان وجوہات میں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس وقت فلسطین کی اکثریتی آبادی مقامی عرب فلسطینیوں پر مشتمل تھی اور زیادہ تر زمین کی ملکیت بھی انہی کے پاس تھی، لیکن ان کی نمائندگی اور حقِ خودارادیت کو نظر انداز کرتے ہوئے باہر سے لائی گئی یہودی آبادی کے لیے الگ ریاست کا خاکہ بنایا گیا۔یعنی وہ یہودی لوگ جو یورپ اور دنیاکے مختلف ممالک سے برطانیہ اور فرانس سمیت امریکہ کی مدد سے لائے جا رہے تھے ان کے لئے ایک ریاست بنانے کی داغ بیل ڈالی گئی۔
اقوام متحدہ کی اس قرار داد181 کے تحت اقلیت میں ہونے کے باوجود صیہونی آبادکاروں کو فلسطین کا بڑا حصہ (تقریباً 56 فیصد) دیا گیا، جب کہ مقامی اکثریت کو کم اور ٹکڑوں میں بٹی ہوئی زمین ملی۔جبکہ فلسطین کا تاریخی شہر یروشلم بھی ایک آزاد شہر اور بین الاقوامی انتظام کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کسی بھی خطے کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے اصل باشندوں کی رائے کے بغیر کرنا بین الاقوامی انصاف اور اقوام متحدہ کے اپنے اصولوں کے منافی تھا۔لیکن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس طرح کے کسی قانون اور قاعدے کا خیال رکھے بغیر ہی اس قرارداد کو منظور کر لیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ سنہ 1948 میں فلسطین کی سرزمین مقدس پر اسرائیل نامی ناجائز ریاست قائم ہو گئی اور فلسطین کے اپنے باشندوں کو فلسطین سے باہر نکال دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اس فیصلے نے منصفانہ حل کے بجائے فلسطینیوں کی بے دخلی، نقل مکانی اور طویل المدتی عدم استحکام کی بنیاد رکھی۔

آج اقوام متحدہ 29 نومبر کے دن کو فلسطینی عوام کے حق میں عالمی یوم یکجتی کے عنوان سےمناتی ہے۔ نہیں معلوم کہ اقوام متحدہ یہ دن شرمساری میں مناتی ہے یا پھر اپنی ناانصافی کو مزید پختگی فراہم کرنے کے لئے۔ لیکن دنیا بھر میں اب 29 نومبر کو فلسطین کا عالم دن بھی منایا جا رہاہے اور ان کےحق میں مظاہرے ، ریلیاں اورسیمینارز بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ بھی اس دن فلسطین کے لئے بیان بازی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ فلسطین کی آزاد ریاست قائم ہونی چاہئیے لیکن کون سی آزاد ریاست ؟ جب ایک موجودہ ریاست کو ہی اقوام متحد ہ نے تقسیم کر دیا اور اب کس طرح کی ریاست ؟ بہر حال اقوام متحدہ کی بیان بازیوں پر اب کوئی بھی یقین نہیں رکھتا ہے۔ یہ ادارہ اپنے غیر منصفانہ فیصلہ کی وجہ سے اپنی ساکھ کو برباد اور تباہ کر چکا ہے۔اب تو اقوام متحدہ کو امریکہ اور اسرائی کی لونڈی تک کہا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہاتھوں شروع ہونے والی اس ناانصافی کو آج بھی دیکھنا ہوتو ہمیں نظر آتا ہے کہ فلسطین آج بھی ظلم کی چکی میں پس رہاہے۔ زیادہ دور نہیں ہم گذشتہ تین سال کی بات کریں تو اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اقوام متحدہ کسی بھی طرح فلسطینی عوام کے درد کا مداوا نہیں کر پائی ہے۔اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے تباہ کن سلسلے میں شہداء اور زخمیوں کی مجموعی تعداد 74000ے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ اکتوبر 2025 میں مبینہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود زمینی حملے، بمباری، گھروں کی مسماری اور انسانی بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ یعنی غزہ امن بورڈ نامی معاہدہ صرف اسرائیل کو ہی فائدہ پہنچا رہاہے۔

اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے اعلان یعنی غزہ امن معاہدےسے لے کر نومبر 2026 کے وسط تک غزہ میں کم از کم1650 فلسطینی شہید اور 5975زخمی ہوئے۔ صرف 13 سے 19 نومبر 2026 کے دوران 41 اموات اور 131 زخمی رپورٹ ہوئے۔

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں کم از کم 600 امدادی کارکن جان سے جا چکے ہیں (جن میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد 13 شامل ہیں)۔ حالیہ ہفتوں میں 7 نومبر کو فضائی حملے میں صحافی محمد ابو حصیرہ اور ان کے خاندان کے 42 افراد شہید ہوئے، جبکہ 23 نومبر کو فوٹو جرنلسٹ محمد معین عیاش اور ان کے اہلِ خانہ بھی فضائی حملے میں نشانہ بنے۔

غزہ کی آبادی کا تقریباً 65 فیصد یعنی لگ بھگ 13 لاکھ 60 ہزار افراد خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ سردیوں کے سامان اور امداد کی شدید کمی ہے۔ یکم اکتوبر سے 23 نومبر 2026 تک گردن توڑ بخار کے 692 مشتبہ کیسز سامنے آئے جن میں اکثریت ایک سال سے کم عمر بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) کی 26 نومبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق 17 سے 23 نومبر کے درمیان ایک ہفتے میں 79 فلسطینی ڈھانچے مسمار کیے گئے اور 55 آبادکار حملے ریکارڈ ہوئے۔ 22 نومبر کو شمالی وادیِ اردن کے علاقے خربت سمرہ میں تمام 44 باقی ماندہ فلسطینی ڈھانچے بشمول 14 رہائشی مکانات منہدم کر کے آخری 19 مکینوں بشمول 7 بچوں کو بے گھر کر دیا گیا۔ مزید برآں یکم ستمبر سے 15 نومبر 2026 کے دوران زیتون کی فصل سے متعلق آبادکار حملوں کی تعداد 435 تک پہنچ گئی۔

غزہ امن بورڈ عملی تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے بجائے فلسطینی عوام کے لیے ایک دھوکہ ثابت ہو رہا ہے۔ اس بورڈ کی ضامن حکومتیں محض بیانات تک محدودہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان حکومتیں اور بالخصوص جن ممالک نے غزہ امن بورڈ پر دستخط کئے ہیں وہ سب زبانی بیانات کے بجائےمعاہدوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے کوئی ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائیں۔ کم سے کم کام جو کیا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ مسلم اور عرب ممالک کی وہ ریاستیں جن کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں وہ فلسطین کے حق میں اپنے تعلقات منقطع کریں۔

خلاصہ یہ ہے کہ فلسطین مسلسل غاصب صیہونی اسرائیل کی دہشتگردی کا نشانہ بن رہاہے اور امریکہ سمیت صیہونی قوتوں کی کوشش ہے کہ فلسطین کے قضیہ کو اب دنیا کے اذہان سے خارج کر دیں لیکن فلسطینی کاز ہمیشہ زندہ رہے گا اور ظلم کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتا رہے گا، شہید یحیٰ سنوار نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ غزہ کا معرکہ منافقوں کے چہروں سے نقاب اتار دے گا چاہے وہ منافق کوئی مسلمان صیہونی ہی کیوں نہ ہو۔

Tags: PalestinePartitionPalestinianSelfDeterminationUnitedNationsUNResolution181
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.