• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کا بڑا اجتماع

ہفتہ 28-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کا بڑا اجتماع
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے پرانے بیت المقدس شہر کے دروازوں اور مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے راستوں پر عائد سخت فوجی پابندیوں کے باوجود جمعہ کے روز دسیوں ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ مبارک میں نماز جمعہ ادا کی۔

نمازی صبح سویرے سے ہی پرانے شہر کے دروازوں بالخصوص باب العامود کے راستے مسجد کی طرف امڈ آئے، جبکہ قابض فوج نے ان میں سے متعدد افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی اور شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور اسی دوران مسجد کے اطراف اور وہاں جانے والے راستوں پر اسرائیلی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔

فوجی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں نمازیوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی، جو مسجد تک رسائی اور اس کے صحنوں میں اپنی موجودگی کے حق پر ثابت قدمی کا اظہار کرنے کے لیے جوق در جوق پہنچے تھے۔

نماز جمعہ میں یہ بھرپور شرکت مسجد اقصیٰ کی طرف رخت سفر باندھنے اور اس کے صحنوں میں حاضری و رباط کو تیز کرنے کی مسلسل فلسطینی اپیلوں کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس کا مقصد مسجد کی اسلامی شناخت کا دفاع کرنا اور قابض افواج کی سرپرستی میں آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے دھاووں اور تلمودی رسومات کی ادائیگی کے تناظر میں نئے زمینی حقائق مسلط کرنے و قبضہ مستحکم کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو مسترد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ قابض حکام پرانے شہر کے دروازوں اور مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر تلاشی و جانچ پڑتال کے سخت اقدامات اور متعدد فلسطینیوں بالخصوص نوجوانوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک کر نمازیوں کی رسائی پر کڑی پابندیاں عائد کیے ہوئے ہیں، جس سے مذہبی آزادی سلب ہو رہی ہے اور فلسطینی اپنے اہم ترین اسلامی مقدس مقام تک پہنچنے سے محروم ہو رہے ہیں۔

Tags: AlAqsaMosqueFridayPrayerIsraeliRestrictionsjerusalemOccupiedJerusalemPalestinians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.