• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کا بیت المقدس میں لڑکیوں کا اسکول بند کرنے کے لیے 30 روزہ الٹی میٹم

جمعہ 27-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیل کا بیت المقدس میں لڑکیوں کا اسکول بند کرنے کے لیے 30 روزہ الٹی میٹم
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکام نے جمعرات کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے وادی الجوز میں واقع الشابات الشاملہ سیکنڈری گرلز سکول کی انتظامیہ کو 30 دن کے اندر سکول بند کرنے کی مہلت دے دی ہے۔ یہ اقدام سکول پر چھاپے اور اس کی پرنسپل کو تفتیش کے لیے طلب کیے جانے کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

گورنری بیت المقدس کے شعبہ اطلاعات نے بتایا کہ قابض افواج نے سکول پر دھاوا بولا اور اس کی انتظامیہ کو ایک حکم نامہ تھمایا جس کے تحت سکول کو 30 روز میں بند کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

یہ سکول مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد کی صورت میں پہلے تعلیمی سمسٹر کے دوران ہی طالبات کی تعلیم منقطع ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ قابض افواج نے گزشتہ 17 جون کو بھی اس سکول پر چھاپہ مارا تھا، اس کے مختلف حصوں کی تلاشی لے کر سامان کو نقصان پہنچایا تھا اور بعد ازاں سکول کی پرنسپل کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر نے دستاویزی شواہد کے ساتھ بتایا کہ اس چھاپے کے دوران قابض فوجیوں نے سکول سے فلسطینی پرچم، کوفیہ، کاغذات اور تعلیمی مواد ضبط کر لیا تھا۔

اس سے قبل مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے سکولوں کو بھی بندش کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، چنانچہ 8 مئی سنہ 2025ء کو قابض افواج نے تعلیمی اوقات کے دوران شعفاط پناہ گزین کیمپ میں واقع ادارے کے تین سکولوں پر دھاوا بول کر 550 سے زائد طلبہ و طالبات کو زبردستی ان کے کمرہ جماعت سے باہر نکال دیا تھا، جس کے بعد ادارے نے کہا تھا کہ وہ اس روز مشرقی بیت المقدس میں اپنے تمام چھ سکول خالی کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور اوچا کی جانب سے 11 ستمبر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2026ء تا 2027ء کے تعلیمی سال کے آغاز پر بھی یہ تمام چھ سکول بدستور بند تھے۔

دفتر نے ان بندشوں کے علاوہ مغربی کنارے بشمول مشرقی بیت المقدس میں ایسے 84 سکولوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں مسماری یا تعمیراتی کام روکنے کے احکامات کا سامنا ہے، جن میں سے بیشتر مشرقی بیت المقدس اور سی درجہ بند علاقوں میں واقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان احکامات کی زد میں آنے والے سکولوں میں 12,855 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ وہاں 1,076 اساتذہ و معلمات فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Tags: EastJerusalemEducationRightsIsraeliOccupationjerusalemPalestinianSchoolsSchoolClosure
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.